بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بھائی کو ماں باپ کی گالی دینے کے بعد توبہ کا طریقہ

سوال

اگر میں نے اپنے بھائی کو ماں باپ کی گالی دے دی تو میں توبہ کیسے کروں?

جواب

آپ نے اگر اپنے بھائی کو ماں باپ کی گالی دی ہے تو آپ کو  چاہیے کہ آپ اپنے بھائی سے معذرت کر کے معافی مانگیں اور والدین اگر حیات ہوں تو ان سے بھی معافی مانگیں، اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے دربار میں بھی  سچے دل سے اس پر توبہ کریں، جس کی تکمیل یوں ہوگی کہ آئندہ آپ گالی دینا چھوڑ دیجیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201642
تاریخ07-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں