سورہ مزمل کا دوسرا رکوع دو رکعت میں پڑھنا
سوال
اگر کوئی ’’سورۃالمزمل‘‘ کا دوسرا رکوع دو رکعت میں پڑھے تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟
جواب
’’سورۃ المزمل‘‘ کا دوسرا رکوع ایک ہی آیت پر مشتمل ہے؛ اس لیے اسے دو رکعات میں تقسیم نہ کیا جائے، بلکہ ایک ہی رکعت میں پڑھاجائے۔ تاہم اگر کسی نے اسے تقسیم کرکے دو رکعت میں پڑھ لیا تو نماز ادا ہوجائے گی، لیکن ایسا کرنا سنتِ متوارثہ کے خلاف اور ناپسندیدہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201633
تاریخ07-10-2019

