سیگریٹ پینے اور گٹکا کھانے کے بعد بغیر کلی کیے نماز ادا کرنا
سوال
سگریٹ پینے اور گٹکا کھانے کے بعد بغیر کلی کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
سیگریٹ پی کر یا گٹکا کھاکر کلی کے بغیر بدبودار منہ کے ساتھ مسجد آنا مکروہ ہے، لہٰذا منہ کی صفائی اور بدبو کے ازالے کے بعد نماز ادا کی جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201629
تاریخ07-10-2019

