بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا بالوں میں مہندی لگانا جائز ہے؟

سوال

بالوں میں مہندی لگانا جائز ہے؟

جواب

مرد  کے لیے سر اور داڑھی کے بالوں میں اور خواتین کے لیے سر کے بالوں میں سیاہ رنگ کے علاوہ مہندی کا خضاب لگانا جائزہے۔ بالوں میں خالص سیاہ خضاب لگانا جائز نہیں ہے۔

ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگانا عام حالات میں خواتین کے ساتھ خاص ہے، جب کہ مردوں کے لیے خواتین کی مشابہت اختیار کرنا اور ہاتھ پیر میں مہندی لگانا درست نہیں۔ البتہ مجبوری کی صورت میں (مثلاً بطورِ علاج) مرد کے لیے ہاتھ اور پاوٴں میں مہندی لگانے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201595
تاریخ06-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں