ہاتھ جوڑ کر نمستے کہنے کا حکم
سوال
کیا کسی غیر مسلم کے سامنے ہاتھ جوڑ کر نمستے کرنا درست ہے؟
جواب
ملاقات کے وقت ہاتھ جوڑ کر ’’نمستے‘‘ کہنا ہندؤوں کا طریقہ ہے۔ اسلام نے مسلمانوں کو ملاقات کے وقت سلام اور مصافحہ کے حکم دیا ہے، لہذا مسلمانوں پر غیر مسلموں کے رسموں سے اجتناب لازم ہے. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201574
تاریخ06-10-2019

