بچوں کے لیے عمرہ پر حلق کے احکام
سوال
آپ نے بچوں کے عمرے میں حلق کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی۔
جواب
بچوں کے عمرہ میں بھی بالغ عمرہ کرنے والے کے حلق کے اَحکام ہی ہیں، یعنی سعی کے بعد ان کاحلق کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نابالغ بچوں کے ذمے عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بھی عمرے کے افعال لازم نہیں ہوتے، نہ ہی کسی جنایت کی وجہ سے ان پر دم واجب ہوتاہے، تاہم جب ان کے والدین یا سرپرست ان سے عمرے کا احرام بندھوالیں تو بڑوں کی طرح وہ بھی تمام اعمال کریں گے، اور آخر میں حلق بھی کریں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

