بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز سے پہلے اور نماز کے بعد درود  پاک پڑھنا

سوال

 کیا نماز سے پہلے اور نماز کے بعد درود  پاک پڑھنا چاہیے؟

 

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا نہایت محبوب اور نیک عمل ہے،  بلکہ اس کا حکم خود اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں فرمایا ہے؛  لہذا اگر کوئی شخص التزام اور کسی خاص اجتماعی ہیئت کے بغیر  نماز سے پہلے اور بعد میں  درود شریف پڑھتا ہے تو بلا شبہ اچھا عمل ہے، بشرطیکہ جہراً پڑھنے کی وجہ سے کسی کی نماز میں خلل واقع نہ ہوتا ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201554
تاریخ05-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں