بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اَنایا یا عِنایہ نام

سوال

"انایا " یا "عِنایہ"، دونوں میں سے کون سا نام درست ہے؟ مطلب بھی بتا دیں!

جواب

"عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  سے یہ لفظ ’’ع‘‘ کے ساتھ  "عنایہ"  ہی ملتا ہے اور 'ع' کے نیچے زیر ہے، ’’الف‘‘ کے ساتھ ’انایہ‘ لغت میں مذکور نہیں، "عنایہ " کے  متعدد معانی آتے ہیں،  جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ اس لیے مذکورہ دونوں ناموں میں سے "عنایہ"  نام رکھنا ہی بہتر ہے،  بصورتِ دیگر ازواجِ مطہرات و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201553
تاریخ05-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں