نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے صحبت کرنا
سوال
ایک شخص کا نکاح ہو چکا ہے اور رخصتی ابھی نہیں ہوئی ہے تو کیا وہ اپنی بیوی کے پاس اپنے سسرال جا کر بیوی سے صحبت کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
شرعاً نکاحِ صحیح کے بعد بیوی سے صحبت کرنا جائز ہوتا ہے، البتہ اس معاملہ میں اپنے علاقہ کے عرف و عادت کی رعایت رکھنی چاہیے، بسااوقات اس سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201525
تاریخ04-10-2019

