عنایہ کا معنی
سوال
’’عنایہ‘‘ زبر کے ساتھ یا زیر کے ساتھ ؟ بیٹی کے لیے کون سا نام درست ہے؟ معنی بھی بتادیں۔
جواب
"عنایہ " عین کے زیر اور زبر کے ساتھ دونوں طرح مستعمل ہے، اس کے عربی زبان میں متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔
مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔ نیز اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
"عِناية: (اسم)
- مصدر عُنِيَ
- اهتمام ، رعاية ، حفظ
- العناية الإلهِيةُ : تدبير الله للأَشياء
- غُرْفَةُ الْعِنَايَةِ الفَائِقَةِ : غُرْفَةٌافِي المُسْتَشْفَى تَخْضَعُ لِمُرَاقَبَةٍ صَارِمَةٍ هُوَ تَحْتَ العِنَايَةِ الفَائِقَةِ". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201511
تاریخ04-10-2019

