بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھوڑے کی ٹانگوں کی تحقیق کے لیے اترنے سے متعلق روایت کی حیثیت

سوال

ہمارے ہاں ایک حدیث زیر گردش ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھوڑے پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  سے کسی نے پوچھا کہ اس کی کتنی ٹانگیں ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تحقیق کے لیے گھوڑے سے نیچے اتر آئے اور اس کی ٹانگیں دیکھ کر جواب دیا، اس حدیث کی حیثیت کیا ہے؟

جواب

ایسی کوئی حدیث باوجود تلاش بسیار کے نہ مل سکی۔ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201502
تاریخ03-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں