شیعہ حجام سے بال کٹوانا
سوال
ڈاڑھی اور سر کے بال اہلِ تشیع(شیعہ)حجام سے کٹوانا درست ہے یا نہیں جب کہ اہلِ حق حجام بھی قریب میں ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں شیعہ حجام سے بال کٹوانے میں حرج نہیں، تاہم صحیح العقیدہ حجام کی مالی معاونت کی غرض سے اس سے بال کٹوانے میں اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی کے ثواب کی امید ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201497
تاریخ03-10-2019

