لڑکے کے عقیقہ میں ایک بکرا ذبح کرنا
سوال
لڑکے کے عقیقہ کے لیے ایک بکرا کریں یا دو بکرے کرنا ضروری ہے؟
جواب
لڑکے کی ولادت پر اگر استطاعت ہوتو اس کے عقیقہ، میں دوبکرے یا بکریاں ذبح کرنامستحب ہے، اور اگر دو کی وسعت نہ ہوتوایک کاذبح کرنابھی کافی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201479
تاریخ03-10-2019

