بیٹے کی بیوی کی سابقہ خاوند سے بیٹی محرم ہے یا غیر محرم؟
سوال
بہو کی سابقہ خاوند سےبیٹی، اس کےسسر یعنی اپنےسوتیلےداداکی محرم ہے یاغیرمحرم؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بیٹے کی بیوی کی سابقہ خاوند سے بیٹی محرم نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 31):
"وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال.
(قوله: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها، بحر.
قال الخير الرملي: ولاتحرم بنت زوج الأم ولا أمه، ولا أم زوجة الأب، ولا بنتها، ولا أم زوجة الابن ولا بنتها، ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

