کم تنخواہ طے کرکے زیادہ تنخواہ دینا
سوال
کم تنخواہ پر دستخط لے کر زیادہ تنخواہ دینے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
ملازم کی ایک تنخواہ مقرر کرکے اس مقدار پر دستخط لینا اور اس مقدار سے زیادہ تنخواہ دینا جائز ہوگا، بشرطیکہ با اختیار ذمہ داران کی طرف سے اضافی مقدار دی جائے۔ اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201470
تاریخ02-10-2019

