فاتحہ اور سورۃ کے درمیان تسمیہ پڑھنا
سوال
سورہ فاتحہ کے بعد ضم سورہ سے پہلے تسمیہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟
جواب
سورہ فاتحہ کے بعد دوسری سورت ملانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اگرچہ سنت نہیں، لیکن مستحب اور بہتر ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 490):
" صرح في الذخيرة والمجتبى بأنه إن سمى بين الفاتحة والسورة المقروءة سراً أو جهراً كان حسناً عند أبي حنيفة، ورجحه المحقق ابن الهمام وتلميذه الحلبي". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201454
تاریخ02-10-2019

