بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالتِ سفر میں نماز کا وقت داخل ہونے اور مقیم ہونے کی حالت میں نماز قضا ہونے کی صورت میں قصر یا اتمام کا حکم

سوال

حالتِ  سفر میں نماز کا وقت داخل ہوا  جب مقیم ہوا تو نماز کا وقت باقی تھا،  کسی وجہ سے نماز قضا ہو گئی، اب نماز قصر قضا کریں گے یا پوری نماز ادا کریں گے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں چوں کہ نماز قضا ہونے کے وقت مذکورہ شخص مقیم تھا؛  اس لیے اس نماز کی قضا میں اتمام (پوری پڑھنا) لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201446
تاریخ30-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں