داڑھی چبانے کا حکم
سوال
داڑھی کے بالوں کو چبا سکتے ہیں ؟
جواب
داڑھی کے بالوں کو چبانا ایک فضول اور عبث کام ہے اور مروت کے بھی خلاف ہے، اور اگر داڑھی چبانے کی وجہ سے کسی کی داڑھی ایک مشت سے کم ہوگئی تو اس کا یہ فعل ناجائز اور سخت گناہ کا باعث ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201444
تاریخ29-09-2019

