بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بالاج یا بِلاج نام رکھنا

سوال

’’بالاج‘‘  یا ’’بِلاج‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟  اور اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

’’بلاج ‘‘  فارسی میں کسی پودے کو کہتے ہیں، اور ’’بالاجی‘‘  ایران میں کسی گاؤں کا نام ہے۔ عربی میں ’’بِلاج‘‘ کا معنیٰ عربی میں سمندر کا کنارہ ہے۔ ’’بالاج‘‘  اور ’’بلاج‘‘  میں سے بلاج نام رکھ سکتے ہیں، البتہ اس کے بجائے انبیا ءِ  کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ  عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ ایسا نام رکھنا چاہیے جس کا تعامل نیک صالح مسلمانوں میں ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201441
تاریخ28-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں