چھ بھائی اور پانچ بہنوں میں میراث کی تقسیم
سوال
تین لاکھ روپے چھ بھائی اور پانچ بہنوں میں کس طرح تقسیم ہوں گے؟ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ رقم بتادیں اور فی صد بھی ہر ایک کی بتادیں۔
جواب
مذکورہ رقم اگر ترکہ کی ہے تو مرحوم کے حقوق متقدمہ ادا کرنے کے بعد ،اگر اس کے ذمہ قرض ہو تو اسے ادا کرنے کے بعد، اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی ترکہ میں اس وصیت کو نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کے 17 حصے کرکے مرحوم کے ہر بیٹے کو دو دو حصے اور ہر ایک بیٹی کو ایک حصہ ملے گا، یعنی سو روپے میں سے 11.76% ہر ایک بیٹے کو اور 5.88% ہر بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی 3 لاکھ روپے میں سے مرحوم کے ہر بیٹے کو 35294.12روپے اور ہر بیٹی 17647.06کو روپے ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

