بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا غسل کے بعد وضو کرنا ضروری ہے؟

سوال

غسل کرنے کے بعد کیا وضو کرنا ضروری ہے؟  نماز کے لیے اگر غسل میں غسل کے فرائض پورے کیے جائیں اور غسل کے دوران وضو نہ کیا جائے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  سنت کے مطابق غسل کرنے کے بعد الگ  وضو کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اسے ضروری سمجھنا (جیساکہ بعض عوام کا خیال ہے) درست نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ غسل کے بعد وضو نہیں کیا کرتے تھے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201411
تاریخ21-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں