بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہانیہ ، ہادیہ مہد کا مطلب کیا ہے؟

سوال

"ہانیہ" ، "ہادیہ"، اور  "مہد"  کا مطلب بتا دیں۔ اور لڑکے کے لیے "مہد"  نام رکھنا بہتر ہے؟ اور لڑکی کے لیے کون سا نام  بہترہے؟

جواب

''ہانیہ''عربی زبان کالفظ ہے، اس کامعنی ہے: پُرمسرت، خوش دلی، خوش حالی۔ یہ نام رکھاجاسکتا ہے۔

 

"هَانِئ : (معجم الغني) : جمع: ـون، ـات. (فاعل من هَنَأَ). 1- هَانِئٌ فِي بَيْتِهِ : مُسْتَرِيحٌ، سَعِيدٌ، مُطْمَئِنٌّ- وَجَدَ فِي إِقَامَتِهِ الْجَدِيدَةِ حَيَاةً هَانِئَةً. 2- هَانِئٌ : اِسْمُ عَلَمٍ لِلْمُذَكَّرِ".
"ہادیہ"  کے معنی رہبری کرنے والی کے ہیں۔   یہ نام  بھی رکھ سکتے ہیں۔

"هادية : (معجم الرائد) : (اسم) 1- هادية : مؤنث هاد".

"مہد "  کے معنی ہیں : (1) بچہ کا گہوارہ ( بچوں کا جھولا) ( 2 ) نرم وہم وار زمین ۔ بچے کا نام "مہد "  نام رکھ سکتے ہیں۔

 

"المَهْدُ : (معجم الوسيط) : (معجم الوسيط) المَهْدُ : السريرُ يُهيَّاْ للصبىِّ ويوطَّأُ لينام فيه . المَهْدُ الأَرضُ السَّهلَةُ المستوية . والجمع : مُهُودٌ .
مذکورہ دونوں نام لڑکی کے لیے اور "مہد" نام لڑکے لیے رکھنا درست ہے۔ البتہ صحابہ و صحابیات رضی اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی  نام رکھ لینا زیادہ بہتر ہے۔ لڑکے،  لڑکیوں کے عمدہ معانی کے اسماء کے  لیے ہماری ویب سائٹ پر " اسلامی نام" کے حصہ پر جا کر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201382
تاریخ18-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں