مبہم کلمات پر مشتمل وظیفہ پڑھنا
سوال
نیٹ پر گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کے لیے ایک وظیفہ گردش کرتا ہے, جس کے الفاظ یوں ہیں:
"الکریم العاص و المفانات الفام".
کیا یہ وظیفہ پڑھنا جائز ہے؟
جواب
ایسے وظائف اور کلمات جو شرکیہ یا مبہم الفاظ وکلمات پر مشتمل ہوں ان کا پڑھنا درست نہیں، مذکورہ مبہم کلمات پر مشتمل وظیفہ پڑھنادرست نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
"قالوا: وإنما تكره العوذة، إذا كانت لغير لسان العرب ولايدري ما هو، ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به".(6/363) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

