آیت فاطمہ نام رکھنا
سوال
’’آیت فاطمہ‘‘ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
’’آیت‘‘ کا معنی ہے: نشانی، لہذا ’’آیت فاطمہ‘‘ کا مطلب ہے: "فاطمہ کی نشانی"، یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام کی برکت حاصل کرنے کے لیے صرف ’’فاطمہ‘‘ نام رکھنا مناسب ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201366
تاریخ18-09-2019

