بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

راستے میں پیسے مل جائیں اور اس سے کچھ خریدے تو کیا حکم ہے؟

سوال

اگر کسی کو راستے میں پیسے مل جائیں اور اس سے کسی چیز کو خریدے تو کیا اس کا استعمال جائز ہے؟

جواب

اگر کسی شخص کو راستے میں پیسے مل جائیں تو وہ ’’لقطہ‘‘  کے حکم میں ہے، اور لقطے  کا حکم یہ ہے کہ اسے مالک تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، اعلان کیا جائے، لیکن اگر  اس کا مالک نہ ملے اور یہ غالب گمان ہو کہ اب مالک اسے لینے نہیں آئے گا اور مزید وقت اس کی حفاظت کا انتظام کرنا مشکل ہو تو اسے صدقہ کرنا ضروری ہے۔  جس شخص کو رقم ملی ہے اگر وہ فقیر ہے تو وہ خودبھی استعمال کرسکتا ہے، لیکن اگر وہ فقیر نہیں تو خود استعمال نہیں کرسکتا۔ تاہم صدقہ کرنے یا خود فقیر ہونے کی صورت میں استعمال کرنے کے بعد اصل مالک آجائے اور وہ اپنی چیز یا رقم کا مطالبہ کرے تو تاوان ادا کرنا ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"( وعرف ) أي نادى عليها حيث وجدها وفي المجامع ( إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها أو أنها تفسد إن بقيت كالأطعمة ) والثمار ( كانت أمانة ) لم تضمن بلا تعد فلو لم يشهد مع التمكن منه أو لم يعرفها ضمن إن أنكر ربها أخذه للرد وقبل الثاني قوله بيمينه وبه نأخذ حاوي وأقره المصنف وغيره ( ولو من الحرم أو قليلة أو كثيرة ) فلا فرق بين مكان ومكان ولقطة ولقطة ( فينتفع) الرافع ( بها لو فقيرا وإلا تصدق بها على فقير ولو على أصله وفرعه وعرسه إلا إذا عرف أنها لذمي فإنها توضع في بيت المال ) تاترخانية و في القنية لو رجا وجود المالك وجب الإيصاء ( فإن جاء مالكها ) بعد التصدق ( خير بين إجازة فعله ولو بعد هلاكها) وله ثوابها ( أو تضمينه )".

و في الرد:

"(قوله: ولقطة ولقطة ) أي لا فرق بينهما أي في وجوب أصل التعريف ليناسب قوله إلى أن علم أن صاحبها لايطلبها؛ فإنه يقتضي تعريف كل لقطة بما يناسبها بخلاف ما مر عن ظاهر الرواية من التعريف حولاً للكل". ( الدر المختار ، کتاب اللقطة 4 / 278 ط: سعید) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201360
تاریخ18-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں