بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دانت پر خول چڑھے ہونے کی صورت میں وضو اور غسل کا حکم

سوال

دانت پر خول چڑھانے پر وضو اور غسل کا حکم کیا ہے?

جواب

دانت پر چڑھے خول کو اگر بلا مشقت نکالا جا سکتا ہے تو غسل کے لیے  نکالنا ضروری ہو گا، بغیر نکالے وضو تو ہوجائے گا,  لیکن فرض غسل درست نہ ہوگا۔ اور اگر بلا مشقت نہیں نکالا جا سکتا تو پھر نکالنا ضروری نہیں، بلکہ اوپر سے پانی کا گزر جانا کافی ہے۔ نیز ایسا خول (جو مشقت کے بغیر نہ نکالا جاسکتاہو) جس شخص کے لگا ہو، اس کی موت کی صورت میں بھی اسے نہیں نکالا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201356
تاریخ18-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں