نزولِ قرآن کا وقت
سوال
قرآنِ پاک کے نزول کاوقت رات یا صبح؟
جواب
قرآنِ مجید لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا پر شبِ قدر میں نازل ہوا، اور آسمانِ دنیا سے رسول اللہ ﷺ پر حسبِ ضرورت وحکمت مختلف اوقات (دن، رات) میں تئیس برس کی مدت میں نازل ہوا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201355
تاریخ18-09-2019

