بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچی کے کان میں اقامت کہتے ہوئے الفاظ بھول جانا

سوال

نو مولود بچی کے کان میں اذان ٹھیک دی اور اقامت کہتے  ہوئےغلطی ہوجائے جیسے اقامت کے الفاظ بھول جانا اور اقامت دوبارہ شروع سے کہنا ؟ اس بارے میں راہ نمائی فرمائی جائے دل بہت بے چینی کے عالم میں ہے۔

جواب

اقامت کے الفاظ بھول جانے کے بعد جب دوبارہ سے اقامت کا  اعادہ کرلیا تو  بلا تردد مسنون عمل ادا ہوگیا ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201340
تاریخ17-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں