ایسی انگوٹھی جس پر قرآن پاک کی آیات لکھی ہوں اور اس پر شیشہ بھی چڑھا ہوا ہو کو بیت الخلا لے کر جانے کا حکم
سوال
منقش انگوٹھی جس پر آیاتِ قرآنیہ لکھی ہوں اور اس پر شیشہ بھی چڑھا ہو، آیا اس کو بیت الخلا میں لے کر جانا درست ہے یا نہیں؟
جواب
ایسی انگوٹھی جس پر قرآنِ پاک کی آیات لکھی ہوں اور اس پر شیشہ بھی چڑھا ہوا ہو، لیکن شیشہ کے اندر سے قرآنِ پاک کی آیات نظر آتی ہوں کو بیت الخلا لے کر جانا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201311
تاریخ16-09-2019

