بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نشہ کی عادت چھوڑنے کے لیے وظیفہ

سوال

میرا چھوٹا بھائی جو کہ حافظِ قرآن ہے، نشہ جیسی مہلک بیماری میں گرفتار ہوگیا ہے، گھر والوں نے بہت سمجھایا، لیکن نہیں سمجھ رہا،  مارنے سے بھی نہیں سدھر رہا ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ اس پر کسی نے جادو وغیرہ کر دیا ہے جس کی وجہ  سے بات نہیں مان رہا ہے۔  اس کے لیے وظیفہ یا کوئی علاج بتلادیں۔ دعا بھی فرمائیں کہ اللہ اس کو صحت عطا فرمائے۔

جواب

گھر کے سب افراد کو چاہیے کہ وہ   اس لڑکے کے لیے دعا کریں، اورسورۂ مؤمن/غافر کی ابتدائی آیات  {حم (1) تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ (2) غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ } [غافر: 1 - 3]  پڑھ کر اس پر دم کریں۔ اگر وہ خود پڑھ سکتا ہو تو اس سے بھی کہیں کہ وہ یہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے، گھر کا کوئی فرد بھی یہ عمل کرکے اس پر پھونک دے، اس کے دم کا پانی بھی اس کو پلایا جائے، ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ اس بری عادت سے چھٹکارا نصیب فرمائیں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201292
تاریخ16-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں