سوتیلے بیٹے کو زکاۃ دینا
سوال
کیا عورت اپنے سوتیلے بیٹے کو اپنی زکاۃ دے سکتی ہے؟
جواب
حقیقی بیٹا بیٹی اور حقیقی والدین کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے۔ اگر سوتیلا بیٹا مستحقِ زکاۃ ہے تو سوتیلی ماں اسے زکاۃ دے سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201263
تاریخ15-09-2019

