غلبہ شہوت یا جسم کے بوجھ کی وجہ سے مشت زنی (masterbation) کرنے کا حکم
سوال
میں نے کسی کا بیان سنا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ غلبہ شہوت کی وجہ سے یا جسم کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے مشت زنی کرنا جائز ہے اور یہ بھی کہ اس کی نفی میں کوئی صحیح حدیث وارد نہیں ہوئی۔ جب کہ حدیث میں آتاہے، "ناکح الید ملعون"؟ مسئلہ مذکورہ کی وضاحت دلائل کے ساتھ فرما دیں!
جواب
مشت زنی کسی حالت میں بھی جائز نہیں ہے؛ غلبہ شہوت کی وجہ سے یا جسم ہلکا کرنے کے لیے بھی مشت زنی ناجائز ہے۔ اور حدیث میں اس عمل کے مرتکب پر لعنت کی گئی ہے۔ دلائل اور تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

