بیٹی کے پیدا ہونے پر سوا من نور کا گھر میں اترنا
سوال
جب بچی پیدا ہوتی ہے تو سوا من نور گھر میں اترتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
احادیثِ مبارکہ میں بیٹیوں کی فضیلت تو موجود ہے، البتہ ان فضائل میں مذکورہ مضمون (بیٹی کے پیدا ہونے پر سوا من نور کا گھر میں اترنا) نہیں مل سکا۔ اس لیے بلاثبوت ایسی باتیں کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201231
تاریخ14-09-2019

