جالی والی ٹوپی پہن کر امامت کرانا
سوال
کالی اور جالی والی ٹوپی پہن امامت کر سکتا ہوں ؟ کوئی حرج ہے کہ نہیں؟
جواب
جالی والی ٹوپی اگر ایسی ہے کہ اس کو پہن کر آدمی معزز مجمع میں جا سکتا ہے، وہ صاف ستھری ہے اور اس کو پہننا عار کا باعث نہ ہو تو ایسی ٹوپی پہن کر امامت کرانے میں کوئی حرج نہیں۔ نیز اگر کالی ٹؤپی پہننے سے کسی کی مشابہت مقصود نہ ہو تو اس کو پہن کر امامت کرانے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ سفید ٹوپی پہن کر امامت کیجیے، اس میں سنجیدگی اور وقار بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

