بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کہاں پڑھ سکتے ہیں اور کن مواقع پر نہیں پڑھ سکتے؟

سوال

درودشریف بازار میں ، گلی میں ، بےوضو، موٹر سائیکل پر، جوتے پہن کر پڑھا جاسکتاہےیانہیں؟

جواب

سات جگہوں پر درود شریف پڑھنامکروہ ہے، ان کے علاوہ ہر جگہ، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، ہر وقت (با وضو اور بے وضو ) پڑھ سکتے ہیں، اور بہت ہی خیر وبرکت کا باعث ہے۔

وہ سات جگہیں درج ذیل ہیں: 

(۱) اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرتے وقت۔ (۲) پیشاب وپاخانہ کرتے وقت۔ (۳) کسی چیز کے بیچنے کے ارادے سے کسی کو دکھانے کے وقت (تاکہ اس سے سامنے والے کو چیز کی عمدگی معلوم ہو)۔ (۴)  ٹھوکر لگتے وقت۔ (۵)  تعجب کے وقت۔(۶)  ذبح کرتے وقت۔ (۷)  چھینک آنے پر۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 518):
"تكره الصلاة عليه صلى الله عليه وسلم في سبعة مواضع: الجماع، وحاجة الإنسان، وشهرة المبيع والعثرة، والتعجب، والذبح، والعطاس على خلاف في الثلاثة الأخيرة شرح الدلائل، ونص على الثلاثة عندنا في الشرعة فقال: ولا يذكره عند العطاس، ولا عند ذبح الذبيحة، ولا عند التعجب". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201177
تاریخ12-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں