بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد صارم نام رکھنا

سوال

’’محمد صارم‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟  اور اس کا کیا معنی ہوگا؟

جواب

"مُحَمَّد " کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔  (القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

محمّد حضوراکرمﷺ کے اسماءِ مبارکہ میں  سے مشہور اسمِ  مبارک ہے۔

"صَارِم"  کا معنی ہیں: بہادر آدمی، ارادےکا پکا،  مستقل مزاج، شیر   ۔ (القاموس الوحید، المادّہ: ص، ر، م، ص:923، ط:ادارۃ الاسلامیات)   اس کے مادے "ص، ر، م" سے "اُصَیرِم" ایک صحابی کا لقب ہے۔

لہذا بچے کا نام " محمد صارم " رکھنا درست ہے۔  البتہ "ص، ر، م" کے مادے سے "اَصرَم" نام کو رسول اللہ ﷺ نے تبدیل فرمادیا تھا، اس لیے اگر اس کے علاوہ نام رکھ لیا جائے تو زیاہ دبہتر ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201176
تاریخ12-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں