بچوں کو ایسی اسلامی ویڈیوز دکھانا کیسا ہے جن کے بیک گراؤنڈ میں میوزک ہو؟
سوال
بچوں کو ایسی اسلامی ویڈیوز دکھانا کیسا ہے جن کے بیک گراؤنڈ میں میوزک ہو?
جواب
جان دار کی تصاویر پر مشتمل ویڈیوز دیکھنا نیز میوزک سننا سنانا جائز نہیں، گناہ کا کام ہے، لہذا جان دار کی تصاویر یا میوزک پر مشتمل ویڈیوز بچوں کو دکھانے سے اجتناب لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201152
تاریخ12-09-2019

