مسافر مقیم امام کے پیچھے آخری دو رکعت میں شامل ہو تو؟
سوال
اگر امام مقیم اور مقتدی مسافر ہو اور چار رکعات والی نماز میں مقتدی آخری دو رکعات میں شامل ہوجائے توباقی دو رکعات پڑھنی ہوں گی یانہیں؟
جواب
اگر مسافر مقتدی چار رکعات والی نماز میں مقیم شخص کی اقتدا میں نماز پڑھے تو وہ چار رکعات پڑھے گا، لہذا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ دو رکعات مزید پڑھے گا ۔
البناية شرح الهداية - (3 / 24):
" وإن اقتدى المسافر بالمقيم في الوقت أتم أربعاً؛ لأنه يتغير فرضه إلى أربع للتبعية.
و في الشرح: (أتم أربعاً): أي أربع ركعات، وسواء في ذلك اقتدى به في جزء من صلاته أو كلها، وبه قال الشافعي وأحمد وداود". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

