بصائر نام کا معنی
سوال
’’بصائر‘‘ نام کے معنی کیا ہیں؟
جواب
’’بصائر‘‘ ، ’’بصیرۃ‘‘ کی جمع ہے، بصیرۃ کا لغوی معنی ہے: دل کی وہ قوت جس سے وہ چیزوں کا ادراک کرتی ہے۔ نیز ’’بصیرۃ‘‘ اس دلیل کو بھی کہتے ہیں جس دل اور نگاہ روشن ہوجائے۔ لہذا یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے۔
تاج العروس من جواهر القاموس (10 / 197) ط: دار الهداية:
"البصيرة : قوة القلب المدركة ، ويقال : بصر أيضاً، قال الله تعالى: { ما زاغ البصر وما طغى } وجمع البصر أبصار، وجمع البصيرة بصائر". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

