عکرشہ نام کا مطلب اور یہ نام رکھنا
سوال
’’عکرشہ‘‘ نام رکھنا" کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی کیا ہے ؟کیا یہ صحابیہ کا نام ہے؟
جواب
’’عِکْرَشَه‘‘ نام صحابیات میں سے کسی کا نہیں مل سکا، البتہ ’’عکرشہ‘‘ نامی خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب مبارک میں مالک بن نضر کی والدہ اور نضر بن کنانہ کی بیوی تھیں، اور ’’عکرشہ‘‘ عربی زبان میں مادہ خرگوش کو کہا جاتا ہے، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
أمهات النبي لابن حبيب (ص: 29):
"ابن مالك:
وأمه: عكرشة بنت عدوان، وهو الحارث بن قيس بن عيلان بن مضر.
وأمها: ماوية بنت سويد بن غطريف، وهو حارثة ابن امرئ القيس بن مازن بن الأزد".
فتح الباري لابن حجر (9/ 661):
"(قوله: باب الأرنب)
هو دويبة معروفة تشبه العناق لكن في رجليها طول بخلاف يديها والأرنب اسم جنس للذكر والأنثى ويقال للذكر أيضاً: الخزز وزن عمر بمعجمات وللأنثى: عكرشة". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

