بجلی کا بل ادا نہ کرنا
سوال
بجلی کا بل ادا نہ کرنا کیسا ہے جب کہ میٹر بھی لگا ہو؟ یہ سمجھتے ہوئے کہ حکومت کون سی ہماری حقوق ادا کر رہی ہے؟
جواب
بجلی کا بل ادا کرنا شرعاً اور قانوناً ضروری ہے۔ بجلی کا بل ادا نہ کرنا شرعاً ناجائز اور قانوناً ممنوع ہے، اس لیے جس قدر بجلی استعمال کی ہے اس کا بل ادا کرنا واجب ہے، اگر کہیں کسی پر ظلم ہو تو ظلم کے تدارک کے لیے ظلم کرنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201108
تاریخ10-09-2019

