مصنوعی پلکوں کا حکم
سوال
کیا مصنوعی پلکیں لگانا حلال ہے جب کہ وہ بال مستقل بھی نہیں ہوں گے، بلکہ عارضی ہوں گے؟
جواب
مصنوعی پلکیں لگانے کا حکم یہ ہے کہ اگر یہ بال انسان کے ہوں تو ان کا لگانا گناہِ کبیرہ ہے، اور انسانی بال لگوانے والوں پر حدیث میں لعنت وارد ہوئی ہے۔اور اگر مصنوعی پلکیں انسان یا خنزیر کے نہ ہوں تو ان کا لگوانا جائز ہے(بشرطیکہ ان مصنوعی پلکوں سے کسی موقع کا دھوکا یا خلافِ حقیقت صورت کا اظہار مقصود نہ ہو)۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201104
تاریخ10-09-2019

