فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو کا حکم
سوال
اگر فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں کوئی سورت ملا دی جائے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب
فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد رکوع کرلینا چاہیے، سنت یہی ہے کہ سورت نہ ملائی جائے، لیکن اگر سورت ملادی جائے تب بھی سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201101
تاریخ10-09-2019

