شوہر اور زیرِ کفالت یتامی کو زکاۃ دینے کا حکم
سوال
کیا بیوی اپنی زکاۃ اپنے شوہر کو دے سکتی ہے؟ اگر بیوی اپنے شوہر پہ خرچ کرے تو کیا زکاۃ ادا ہو جاتی؟ زیرِ کفالت یتامیٰ بچوں پہ خرچ کرنے سے زکاۃ ادا ہو جاتی؟
جواب
میاں بیوی کے لیے ایک دوسرے کو اپنی زکاۃ دینا شرعاً جائز نہیں ہے، زیرِ کفالت یتیم بچوں پر خرچ کرنے سے زکاۃ ادا نہیں ہوتی، اگر یتیم (جو اس خاتون کا بچہ نہ ہو) زکاۃ کا مستحق ہو تو اسے مالک بناکر دینے سے زکاۃ ادا ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201093
تاریخ09-09-2019

