تمباکو کا کاروبار کرنا
سوال
تمباکو کا کاروبار شرعاً کیساہے؟
جواب
تمباکو کا کاروبار کرنا شرعاً جائز ہے۔
کفایت المفتی میں ہے:
’’(سوال ) میں نے ایک دکان فی الحال کھولی ہے جس میں متفرق اشیاء ہیں، ارادہ ہے کہ سگریٹ اور پینے کا تمباکو بھی رکھ لوں، یہ ناجائز تو نہیں ہوگا ؟
( جواب ۱۶۳) سگریٹ اور تمباکو کی تجارت جائز ہے او ر اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے۔ محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘‘ ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201084
تاریخ09-09-2019

