مسبوق کو جہری نماز میں سورہ کی ترتیب
سوال
کیا مسبوق کو جہری نماز میں سورہ کی ترتیب کے مطابق تلاو ت کرنا چاہیے؟
جواب
مسبوق کے ذمہ قراءت میں ترتیبِ امام لازم نہیں ہے، بلکہ وہ اپنی نماز میں منفرد کے حکم میں ہے۔
"والمسبوق من سبقه الإمام بها أو ببعضها وهو منفرد فیما یقیضه". (الدرالمختار) ( فتاوی دار العلوم دیوبند جلد 2-191) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201074
تاریخ08-09-2019

