معتدہ کا دل بہلانے کی خاطر والدین کے گھر جانے کاحکم
سوال
جس عورت کا خاوند مرجائے، کیا اس کو دل بہلانے کی غرض سے والدین کے گھر جانا دن کے وقت جائز ہے؟
جواب
جس عورت کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو اس پر چار ماہ دس دن عدت گزارنا لازم ہے، اس دوران بلاضرورتِ شدیدہ گھر سے باہر جانے کی شرعاً اجازت نہیں ہے، لہذا محض دل بہلانے کے لیے والدین کے گھر جانا جائز نہیں، البتہ فون پر بات کرسکتی ہے، اسی طرح اس کے والدین اور گھر والے اس کے پاس آکر اس کی دل جوئی کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201058
تاریخ07-09-2019

