بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عائشہ اطہر نام رکھنا

سوال

’’عائشہ اطہر‘‘  نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

’’عائشہ‘‘  تو ام المؤمنین رضی اللہ تعالی عنہا کا نام ہے،  انتہائی بابرکت ہے.  باقی ’’اطہر‘‘  اگر والد کے نام یا خاندانی نام کی وجہ سے ساتھ لگایا ہے تو درست ہے،  لیکن اگر ولدیت کی بنا  پر یہ اضافہ نہیں ہے، بلکہ نام کا جز ہے تو عائشہ کے ساتھ ’’اطہر‘‘  کا جوڑ درست نہیں۔ عائشہ کے ساتھ ’’مطہرہ‘‘  کا لفظ استعمال ہوتا ہے،  لیکن وہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا کے ساتھ مخصوص ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201048
تاریخ07-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں