بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر نے بیوی کی طرف تین پتھر پھینکے اور ایک طلاق دی

سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی کی طرف تین پتھر پھینکے اور ایک طلاق دی اور بحث بھی طلاق کی چل رہی تھی تو کیا طلاق ایک ہو گی یا تین؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایک طلاق واقع ہوگی، اور پتھر پھینکنے کا عمل عبث شمار ہوگا، بشرطیکہ اس نے طلاق دیتے ہوئے پتھر کی طرف بطورِ  عددطلاق کی نسبت نہ کی ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201024
تاریخ07-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں