جس موبائل میں گانے، ویڈیوز اور تصاویر ہوں اس کو جیب میں رکھ کر نماز ادا کرنا
سوال
اگر میرے موبائل فون میں گانے ، ویڈیوز اور تصاویر ہیں اور میں اسے خاموش حالت میں اپنی جیب میں رکھتا ہوں, کیا میری نماز قبول ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ گانے سننا، جان دار کی ویڈیوز دیکھنا اور رکھنا ناجائز عمل ہے۔ گانا سننے اور تصویر بنانے اور رکھنے پر سخت وعیدات وارد ہوئی ہیں، لہذا اس گناہ سے فوری طور پر سچے دل سے توبہ کرنا ضروری ہے، تاہم ایسے موبائل کے ساتھ نماز ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201019
تاریخ07-09-2019

